’’د ی ڈونکی کنگ‘‘ سپین کے 50 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی

اسلام آباد  جنوبی کوریا میں پذیرائی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ اب اسپین میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کرنے والی پاکستانی اینی میٹڈ فلم ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ اگلے ماہ 4 اکتوبرکو اسپین میں تین مختلف زبانوں ہسپانوی، کیٹالن، اور باسک میں ر 50 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ڈونکی کنگ کے ڈائریکٹر عزیز جندانی نے کہا ہے کہ ہم بہت پرجوش ہیں کہ ڈونکی کنگ کو عالمی سطح پر بے حد پزیرائی ملی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اینی میٹڈ فلم ایک اچھی کہانی پر مبنی ہے جو کہ جغرافیائی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ کافی نہیں ہے ہمیں ابھی کامیابی کے مزید مراحل بھی عبور کرنے ہیں۔فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے منگو جب کہ حنا دلپزیر نے لومڑی کی صدا کاری کی ہے۔ دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں