(ن)لیگ کی عسکری قیادت سے دو ماہ میں دو ملاقاتیں ہوئیں: شیخ رشید کا دعوی

0 123

کراچی (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ (ن)لیگ کی عسکری قیادت سے دو ماہ میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی رہنماں اور عسکری قیادت کی ملاقات سے متعلق ایک بار پھر شیخ رشید اپنے مقف پر قائم رہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمانی رہنماں اور عسکری قیادت کی گلگت بلتستان پرمیٹنگ بلائی گئی مگر سیاست پرکھل کربات ہوئی، (ن)لیگ کی عسکری قیادت سے دو ماہ میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، احسن اقبال عسکری قیادت کے ساتھ دونوں ملاقاتوں میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات 5 گھنٹیاور دوسری ملاقات سوا 3 گھنٹے ہوئی، پہلی ملاقات میں شہبازشریف اور میں نے ایک ٹیبل پرکھانا کھایا۔شیخ رشید نے دعوی کیا کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز جس دن سچ بولیں گی اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔

دوسری جانب شیخ رشید کے بیان پر رد عمل میں نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے (ن)لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمانی رہنماں کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات میں شریک تھا اور جو ملاقات ہوئی ایک ہال میں ہوئی جہاں تمام نمائندے موجود تھے، اس ملاقات کا موضوع گلگت بلتستان تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ آرمی چیف سے پارلیمانی رہنماں کی ایک ہی ملاقات کا مجھے پتا ہے۔لیگی رہنما نے شیخ رشید کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.