کورونا وباء سے مزید 8 افراد جاں بحق،532 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد( ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد3لاکھ7ہزار418 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں آٹھ افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اورمجموعی اموات کی تعداد چھ ہزار432 ہوگئی ہے۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 2لاکھ 93ہزار916متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکیٹو کیسزکی تعداد7ہزار70 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار437ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار602، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار418، بلوچستان میں 14ہزار607، اسلام ا?باد میں 16 ہزار224، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار566 اور گلگت میں 3 ہزار542کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار227 اور سندھ میں 2 ہزار469 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145،?گلگت بلتستان میں 83 اور آزاد کشمیر میں 70ہو گئی ہے۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں