امریکی انتظامیہ کے تہران کے سامنے ہٹھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، ایران

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے تہران کے سامنے ہٹھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی انتخابات کے بعد آنیوالی واشنگٹن انتظامیہ خواہ کوئی بھی ہو اس کے ایران کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ تو ہم پر مذاکرات مسلط کر سکتا ہے اور نہ ہی جنگ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکی پابندیوں سے ہماری زندگی مشکل ضرور ہوئی ہے تا ہم آزادی کے بغیر زندگی اس سے کئی زیا دہ مشکل ہوتی ہے اور اس سے ہم بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی آزادی ہمارے لئے اہم ہے۔ ہم مشرق وسطی کی سب سے قدیم جمہوریت کی حیثیت سے، اپنے عوام کو اپنی منزل مقصود کا تعین کرنے پر فخر کرتے ہیں، اور غیر ملکی مداخلت سے ملکی آزادی کا سودا نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں