اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے،فواد چودھری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا دھاندلی کا شور ٓصرف میڈیا کیلئے ہے۔

فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکایت 413 پیٹیشنز کے ذریعے کی گئیں، قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے برعکس 2018 کے انتخابات میں صرف 90 حلقوں کی پیٹیشنز دائر کی گئیں، ان 90 پیٹیشنز میں 45 الیکشن پیٹیشنز پی ٹی آئی نے فائل کیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں