اقوام متحدہ کی75ویں سالگرہ پر وزارت خارجہ میں تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کے مظالم پر شدید تشویش ہے کیونکہ انتہاءپسندانہ ہندو توا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کےلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری مقبوضہ وادی میں ہندوستان مظالم کے خلاف فعال کردار ادا کرے،اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد عالمی قوانین کے مطابق انسانی حقوق کا تحفظ ہے اور پاکستان عالمی سطح پر بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی سفارتی معاونت جاری رکھے گا، پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرنی متعدد امن مشنز کا حصہ رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان مظالم پر شدید تشویش ہے کیونکہ انتہاءپسندانہ ہندو توا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کےلئے خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں