رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی، 14 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی کی صورتحال اور اشیاءکی قیمتوں کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ، تازہ ترین اعد اد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی،رواں ہفتے مہنگائی میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی، ،رواں ہفتے 14 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 11 اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 1.49اور آٹا کی قیمت میں 1.31 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دہی، انڈے، آلو، تازہ دودھ اور خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی کی صورتحال اور اشیاءکی قیمتوں کے حوالے سے جاری کئے گئے کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی،رواں ہفتے 14 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 11 اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 1.49اور آٹا کی قیمت میں 1.31 فیصد کمی ہوئی ہے۔چینی0.39فیصد، گڑ1.26فیصد ، دال مونگ1.03فیصد، لہسن0.14فیصد، دال ماش0.02فیصد ، اور ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں 0.23فیصد کمی ہوئی جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دہی، انڈے، آلو، تازہ دودھ اور خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں