کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کو بھرپور سیکورٹی فراہم کریں گے، ضیاء لانگو

مستونگ کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی چاد دہشگرد ہلاک بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس
(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان نے اپنے دفتر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مستونگ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک ہوئے
آپریشن میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر عبد الکریم بھی مارا گیا ہے،

عبد الکریم بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑے واقعات میں ملوث تھا آپریشن میں دو خودکش جیکٹس، بارودی مواد، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے،
عثمان سیف اللہ کے بعد عبدالکریم نے لشکر جھنگوی کو فعال کررہا تھا بلوچستان میں دہشتگردی کے خطرات ہیںاس لیے پی ڈی ایم سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنا جلسہ موخر کریں،
ہمیں انہیں روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،
اگر وہ چاہتے ہیں تو خوشی سے جلسہ کریں
بلوچستان حکومت انہیں سیکیورٹی فراہم کرے گی بلوچستان میں قیام امن کے لیے فورسز کوشاں ہیں، ضیاء لانگو 
ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی مستونگ میں 6 دہشت گرد موجود تھے 4 مارے گئے 2 کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں