برسبین ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی آسٹریلیا کے نام ‘ بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ میں پاکستان کو گرفت میں جکڑے رکھا

برسبین :  برسبین ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل بھی آسٹریلیا کے نام رہا اور مہمان ٹیم نے اپنی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سے مہمان ٹیم پاکستان کو مکمل طور سے اپنی گرفت میں جکڑے رکھا، دوسری اننگز میں پاکستانی ٹاپ بیٹنگ آر ڈر مکمل طورپر ناکام ہوگیا ، 25کے مجموعی پر تین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے ،دن کے اختتام تک اسکور کو 3 وکٹ کے نقصان پر 64 رنز تک لے جانے میں کامیاب ہوئے۔ہفتہ کو ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا اور 25 کے مجموعے پر 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد اوپنر شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا اور دن کے اختتام تک اسکور کو 3 وکٹ کے نقصان پر 64 رنز تک لے جانے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں کپتان اظہر علی 5 رنز بنا کر اسٹارک کا شکار بنے، امپائر کے فیصلے کے خلاف اظہر علی نے ریویو بھی لیا جو ضائع ہوگیا۔اظہر کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ون ڈائون کی پوزیشن پر آنے والے حارث سہیل دوسری اننگ میں بھی ناکام رہے اور محض 8 رنز بناسکے، انہیں بھی اسٹارک نے میدان بدر کیا۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کے ٹاپ اسکورر اسد شفیق کھاتہ کھولے بغیر واپس لوٹ گئے انہیں کمنس نے آئوٹ کیا۔پاکستان کو میچ میں اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے ابھی مزید 276 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں اور ٹیسٹ میچ میں بھی 2 دن کا کھیل باقی ہے۔اس سے قبل برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف340 رنز کی برتری حاصل کرنے بعد580 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن آسٹریلوی بلے باز لبوشین کے نام رہا، انہوں نے 185 رنز کی شانداد اننگ کھیلی اور وکٹ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیل کر پاکستانی بولرز اور فیلڈرز کو بے بس کردیا۔تیسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 312 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے کیا ، گزشتہ روز ناٹ آئوٹ رہنے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو نسیم شاہ نے 154 رنز پر آئوٹ کیا، ان کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے لیا۔آسٹریلیا کے آئوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ تھے وہ محض 4 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے، اس کے بعد میتھیو ویڈ اور ٹریویس ہیڈ کو حارث سہیل نے پویلین کی راہ دکھائی۔کینگروز کی چھٹی وکٹ کپتان ٹیم پین کی تھی وہ 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے،ان فارم بیٹسمین لبوشین کی قیمتی وکٹ بھی شاہین شاہ کے حصے میں آئی وہ 185 رنز بنا سکے۔آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ اسٹارک کی تھی وہ 5 رنز بناسکے جبکہ کمنس 7 اور ہیزل ووڈ5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر یاسر شاہ رہے، انہوں نے 48 اوور میں 205 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کیے، جبکہ حارث سہیل اور شاہین شاہ نے 2 ، 2 وکٹ حاصل کیے۔ڈیبیو اسٹار نسیم شاہ پہلی اننگ میں 68 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ عمران خان نے بھی ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں