بلوچستان میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ جیسے ادارے کی موجودگی ہمارے صوبے اور سرکاری ملازمین کے لیے باعث فخر ہے،محسن حسن بٹ

کوئٹہ( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ جیسے ادارے کی موجودگی ہمارے صوبے اور سرکاری ملازمین کے لیے باعث فخر ہے یہ بات انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں شرکاء کو دی گئی تربیت کے اختتام پد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرسعد خان اور فیکلٹی کے ممبران بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں نم جیسے بہترین ادارے کی موجودگی سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے پہلی بار پولیس آفس کے سول ملازمین کو تربیت دی گئی ہے اس سے قبل محسوس کی گئی تھی کہ پولیس سول ملازمین کو سرکاری امور دیگر جدید امور سے آگاہی ضروری ہے تا کہ نئے دور کے تقاضوں کے مطابق وہ دفتری امور چلا سکیں جس سے سینٹرل پولیس آفس کے سرکاری امور میں بہتری لانے کے ساتھ مستقبل کے جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا مستقبل میں بھی پولیس کے سول ملازمین کوتربیت کے حوالے سے جدید تربیت دینے جانے کا عمل جاری رہیگا اس موقع ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش رہی ہے کہ دیگر ملازمین کو بھی دفتری امور کے حوالے سے سے روشناس کرنے لئے تربیتی کورس میں شامل کیاجائے اور یہ جاری ہے ۔تقریب کے آخر میں پولیس کی 27 سول ملازمین، خضدار یونیورسٹی 2 اور نم کے 10 ملازمین کو تربیت مکمل کرنے پر سٹرٹیفکیٹ دئے گئے۔ تقریب میں نم کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کل ڈاکٹر سعد خان نے آئی جی پولیس بلوچستان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں