انسداد دہشتگردی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے شریک ملزم حمزہ بٹ کی درخوست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے شریک ملزم حمزہ بٹ کی درخوست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔جمعہ کوانسداد دہشتگردی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ وکیل حمزہ بٹ نے کہاکہ حمزہ بٹ نے صرف ناصر بٹ کو لیپ ٹاپ مہیا کیا تھا ، حمزہ بٹ کا خود ویڈیو اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ۔ایف آئی اے کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا بعد ازاں جج ویڈیو اسکینڈل کی سماعت 27جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں