کورونا وائرس ،آسٹریلیا میں ہاکی کے تمام ایونٹس کو ملتوی کرنے کا اعلان

میلبورن ( این این آئی)کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے آسٹریلیا میں ہاکی کے تمام ایونٹس کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہاکی کے رواں برس شیڈول تمام ایونٹس کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں انٹرنیشنل اور نیشنل ایونٹس شامل ہیں۔منتظمین کے مطابق حالات کو مد نظر رکھ کرنیا کیلنڈر ترتیب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں