کورونا وائرس کے باعث قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردیے گئے

0 129

لاہور (این این آئی)کورونا وائرس کے باعث قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورت حال میں کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کیلئے مکمل سہولتیں میسر نہیں اس لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہونا تھے جس کیلئے اب نیا شیڈول بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں اور سیکنڈ الیون کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ملتوی کردیے گئے ہیں ، کھلاڑی فٹنس اور ٹریننگ کے حوالے سے کوچز اور ٹرینرز کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتودی کردئیے ہیں جس کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پی سی بی نے پی ایس ایل سے منسلک تمام اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے ٹیسٹ بھی کرائے جو منفی آئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.