پنجاب حکومت کا تمام سرکاری ملازمین کو ہیلتھ کارڈز دینے کا فیصلہ

لاہور پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو بھی ہیلتھ کارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا ابتدائی ہدف 70 لاکھ غریب خاندان ہیں جو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے سالانہ 7 لاکھ 20ہزار روپے تک کا علاج سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتالوں سے مفت کروا سکیں گے،اب تک پنجاب کے 20 اضلاع میں پروگرام کا آغاز کر دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ہیلتھ کارڈز دینے کے قواعد و ضوابط جلد طے کر لیے جائیں گے،اس کے ساتھ معاشرے کے دیگر پسماندہ طبقات، جیسے کہ معذور افراد، کو بھی ہیلتھ کارڈز دینے پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈز سے ناصرف عوام کو علاج کی بہترین سہولیات ملیں گی بلکہ سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوگا،آج ساہیوال ڈویژن کے تین اضلاع ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں صحت سہولت پروگرام اور رینالہ خوردآر ایچ سی کو رینالہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بنانے کے منصوبے کا بھی افتتاح ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں