مریم اورنگزیب نے چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ ثبوت ہے کہ حکومت نے غیرآئینی، غیرقانونی، غیرپارلیمانی اور بدنیتی پر مبنی اقدام کیا ،الیکشن کمشن میں غیرآئینی طورپر ارکان کی تقرری کی کوشش کے پیچھے مجرمانہ مقاصد ہیں،عمران صاحب ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے آپ فارن فنڈنگ کیس میں جواب سے بچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاچیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ آئین کے مطابق اور خوش آئند ہے ،عمران صاحب کی اٹھارہ جعلی اکاونٹس سے خود کو بچانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ،سلیکٹڈ کو ہر جگہ سلیکٹڈ چاہئیں تاکہ خود کو ہر معاملے میں کلین چٹ دلاسکے،حکومت آئین اور قانون پرچلے، الیکشن کمشن کے ارکان کی شفاف تعیناتی کا قانونی عمل پھر سے شروع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں