مقبوضہ کشمیر ،سخت دبائو کے سبب بھارتی فوجی کی خودکشی

سری نگر مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آروند نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔دنیا بھر کے ماہرین نفسیات ماضی میں کئی مرتبہ اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ دوران ملازمت جس طرح سے نہتے و بے گناہ مظلوم کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد کا ذریعہ بنانے کے لیے بھارت کی قابض افواج کے اہلکاروں کو استعمال کیا جاتا ہے اور جس طرح دوران حراست بزرگوں و جوانوں سمیت بچوں کو قتل کیا جاتا ہے اس کے براہ راست اثرات فوجی اہلکاروں کے اذہان پر مرتب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت ذہنی دبا کا شکار ہو کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں