رابی پیرزادہ نے مودی پر خود کش حملے کی خواہش والی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

اسلام آباد:  گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھارتی وزیراعظم مودی پر مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کردی۔ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ رابی پیرزادہ نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے خود کو کشمیر کی بیٹی اور مودی کو ہٹلر مخاطب کیا اور ساتھ ہی ان پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا۔رابی پیرزادہ اس سے قبل بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے ایک کیس کا سامنا کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک اور متنازع پوسٹ شیئر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں