آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار خان کا کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد(این این آئی)آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار خان نے کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ پیر کو آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار خان نے کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ کیا ،آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی پولیس،انتظامیہ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران بھی تھے ۔ پی ایس ایل کے حوالے سے کرکٹ سٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے ہوٹل تا سٹیڈیم روٹ کو بھی چیک کیا۔آئی جی اسلام آباد نے روٹ انچارج ایس پیز کو مناسب ہدایات جاری کی۔آئی جی نے کہاکہ ڈیوٹی کے بارے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں