امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں کھڑے ہوکر پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہار ایک بڑی پیش رفت ہے، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں کھڑے ہوکر پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہار ایک بڑی پیش رفت ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ کا دہشت گردی کے خلاف ہمارے مثبت کردارکا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ٹرمپ کا بیان قیام امن کیلئے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مودی خطے اور بھارت میں نفرت، تعصب اور جنگ کی آگ بھڑکانے کی بجائے دوستی کے پیغام اور اس کی طاقت کو سمجھے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ امریکی صدر کی موجودگی میں شہریت بل پر احتجاج کرنے والوں پر بہیمانہ تشدد پوری دنیا کو حقیقت سے آگاہ کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دنیا نے دیکھ لیا کہ تعصب، انتہا پسندی اور جنگی جنون کی ذہنی بیماری میں کون مبتلا ہے؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دنیا کا علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہماری کاوشوں کا اعتراف پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک مسلمہ حقیقت ہے امید ہے کہ صدرٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں