اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی وزیر خارجہ سے ملاقات ، خطے کے معاملات، کشمیر کی صوتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں خطے کے معاملات، کشمیر کی صوتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے حالیہ دورہ پاکستان کی کامیابی پر وزیرخارجہ شاہ محموقریشی کو مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ 7 سال کے بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا دورہ پاکستان، اقوام عالم کا پاکستان پرتیزی سے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے مصالحت کی پیشکش خوش آئند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں