عمران صاحب عوام کے ساتھ صبح صبح فجر کے وقت بھی جھوٹ ،عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کر کے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا ، مریم اور نگزیب

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ عمران صاحب عوام کے ساتھ صبح صبح فجر کے وقت بھی جھوٹ ،عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کر کے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران مافیا کے قیمتیں بڑھانے پرمسلسل توجہ مرکوز رکھنے کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش خصوصاً سبزیوں کی قیمتوں میں واضح اضافہ نمایاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ٹویٹ صبح کریں، دن میں، شام یا رات کو لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام جانتی ہے کہ مصنوعی طور پہ نہی دانستہ طور پہ مہنگائی عمران مافیا نے کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران مافیا جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے آپ کے سربراہی میں عوام کا آٹا اور چینی چوری کی۔ انہوںنے کہاکہ مصنوعی نہیں بلکہ چور عمران مافیا نے دانستہ مہنگائی کی کیونکہ بنی گالہ کے گھر کا خرچ اور زمان پارک کا گھر تعمیر کرواناتھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آٹا اور چینی چور عناصر کو سزا دینا ہے تو آپ سمیت خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو اب تک سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ عمران مافیا کو کیا سزا دیں گے، خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کی ملوں پہ چھاپے کی جرات تو آپ میں ہے نہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ عمران مافیا کی آٹا، چینی اور روٹی پر ڈاکے کی رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لا سکے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام جانتی ہے ، عمران مافیا دانستہ پاکستان کی معیشت تباہ کر رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام جانتی ہے ، عمران مافیا دانستہ پاکستان کی عوام اور نوجوانوں کو بے روزگار کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام جانتی ہے ، عمران مافیا دانستہ طور پہ پاکستان کو غریب کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام جانتی ہے ، عمران مافیا دانستہ طور پہ پاکستان کے عوام کا کاروبار ، روزگار بند کر رہا ہے ،عوام جانتے ہیں ، عمران مافیا دانستہ پاکستان کو مقروض کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام جانتے ہیں، عمران مافیا نے دانستہ پشاور میٹرو کے 150 ارب کے کھڈے کھودے ہیں اور مکمل نہیں کیا جا رہا ۔ انہوںنے کہاکہ عوام جانتے ہیں، عمران مافیا ساڑھے 4 سال گزرنے پر بھی فارن فنڈنگ کے 23 غیر قانونی اکاؤنٹس کا جواب کیوں نہیں دے رہا ؟۔ انہوںنے کہاکہ عوام جانتے ہیں، عمران مافیا نے اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کے لئے دانستہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں قید کیا۔ انہوںنے کہاکہ تین ہفتے گزرنے گئے، عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے عمران مافیا کی تحقیقات ابھی تک ختم نہیں ہوئیں ؟۔ انہوںنے کہاکہ اب تک عمران مافیا کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا آٹا، چینی اور روٹی چوری کرنے والوں کو گرفتار کر سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں