پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

 اسلام آباد(این این آئی)پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈر کوسٹ جبکہ وائس ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں،وائس ایڈمرل فیصل رسول نے 1986 میں جبکہ وائس ایڈمرل زاہدالیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلی ملٹری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں