تھانہ ترنول نے بڑی کارروائی کے دور ان سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتارکرلیا

 اسلام آباد (این این آئی) تھانہ ترنول نے بڑی کارروائی کے دور ان سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتارکرلیا ۔ ملزمان سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے لوگوں سے چھینے ہوئے موبائل اور نقدی برآمد کرلی گئی ،ملزمان رات کے اندھیرے میں  جی ٹی روڈ پر گن پوائنٹ پر لوگوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے ،ملزمان میں اختر گل اور جواد شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔کارروائی ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ ٹیم نے کی

اپنا تبصرہ بھیجیں