بلوچستان حکومت دہشتگردی ،ریاست مخالف سرگرمیوں کے علاوہ قید قیدیوں کوعام معافی دینے کا اعلان کرے،حاجی علی مدد جتک

0 149

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے کی جیلوں میںماسوائے دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے علاوہ قید قیدیوں کوعام معافی دینے کا اعلان کرے حکومت لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے دیہاڑی دار اور روزانہ اجرت پرکام کرنے والے افراد کیلئے جلد از جلد لائحہ عمل واضح کرے ،مصنوعی مہنگائی اورذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کویہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے اس سنگین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے علاوہ تمام قیدیوں کیلئے 5سے 10سال کی عام معافی کا اعلان کرے ایسا کرنے سے جیلوں میں قیدیوں کا دباؤ کم ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے بھی اس صورتحال میں ایک بہتر پیغام دنیا میں جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو رہا کرنے کااختیار 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس ہے اب صوبے خود مختار ہیں انہیں اپنے فیصلے خود کرنے چاہئے ۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ حکومت جلد از جلد دیہاڑی دار طبقے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھاکرکے ان کے لئے ایک جامع ریلیف پیکج کا اعلان کرے تاکہ اس قومی ہنگامی صورتحال میں بھی لوگ حکومت کا ساتھ دیں اوراپنے گھروں میں زیادہ سے زیادہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کی جانب سے نادار افراد کا خیال نہ رکھا گیا تو اس سے جرائم بڑھنے کا بھی خدشہ موجود ہے کوئٹہ شہر میں مصنوعی طور پر مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی اطلاعات ہیں حکومت فوری طور پر مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.