سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کے لیے بصری لائبریری کا قیام

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے ملک بھر بالخصوص 13 اہم علاقوں میں ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں کو منظم اور مربوط بنانے کے لیے ایک بصری لائبریری کے قیام کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ لائبریری سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے 13/16پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد مملکت کے 13 علاقوں میں ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں کو تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں دستاویزی شکل دینا اور انہیں محفوظ کرنا ہے تاکہ مملکت میں جامع ثقافتی تنوع کوآڈیو، ویڈیو اور تصویری شکل میں ایک جگہ پر محفوظ کیا جاسکے۔وزارت ثقافت کی ٹیم 13 علاقوںمیں ہونے والے 16 ثقافتی شعبوں کی سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دینے کے لیے فیلڈ وزٹ کرے گی۔ سعودی عرب میں وزارت ثقافت کا وضع کردہ پروگرام پورے تک پھیلایا جائے گا۔ تاہم اس کا آغاز الریاض سے اور اس کے بعد مملکت کے مشرقی علاقوں تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ وزارت ثقافت کے ایگزیکٹو پلان جازان ، مکہ مکرمہ ، الجوف ، شمالی سرحدی علاقے، القصیم، حائل ، عسیر ، الباحہ ، نجران اور مدینہ منورہ کے علاقے شامل ہیں جہاں پر وزارت ثقافت کی ٹیم وزٹ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں