دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایران کے لیے تمام پروازیں منسوخ

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے مہلک کرونا وائرس سے بچاؤ کی غرض سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک دبئی بین الاقوامی ائیرپورٹ سے ایران کے لیے تمام پروازیں ایک ہفتے تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوائی اڈے نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے دارالحکومت تہران کے سوا باقی شہروں سے آنے اور وہاں جانے والی تمام پروازیں ایک ہفتے کے لیے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس نے مزید کہا کہ تہران سے براہ راست پروازوں کے ذریعے آنے والے تمام مسافروں کا ہوائی اڈے پر جسمانی درجہ حرارت چیک کیا جائے گا اور ان کی تھرمل سکریننگ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں