سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ کی کا رروائی ، 2منی بس ،2نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بند کر دیا

کوئٹہ( این این آئی) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن میران بلوچ نے آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے عملہ کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ طور ناصر کراس پر غیر قانونی رکشوں، نان کسٹم پیڈ، بغیر پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی، سرچ لائٹس اور اضافی لائٹ لگانے والی پبلک اور مال بردار گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 منی بس 2 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بند کردیا گیا جب کہ بس اور ٹرک سے 173 سرچ لائٹس اور 8 اضافی سیٹس موقع پر اتار دئے گئے اس کے علاوہ دوران چیکنگ بغیرپرمٹ، اوور لوڈنگ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور اضافی سیٹ کی مد میں 57 چالان کیے گئے اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے نے تمام ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کو تنبیہ دی کہ وہ دوران سفر اپنی گاڑیوں کے کاغذات پرمٹ فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں تاکہ دوران چیکنگ عملہ کو پیش کیا جاسکے جبکہ شہر میں غیر قانونی گاڑیوں اور رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے کمرشل گاڑیوں کو بغیر پرمٹ شہر میں چلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ٹریفک کے نظام کی بہتری اور عوامی سہولیات کے لئے چیکنگ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا لہذا تمام کمرشل گاڑیوں کے مالکان اپنے گاڑیوں کے روٹ پرمٹ جلد ازجلد بنوائے اور دستاویزات مکمل کریں تاکہ قانونی چارہ جوئی سے بچ سکیں جبکہ غیر قانونی گاڑیوں کی وجہ سے عوام کو ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں لہذا عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ دوران چیکنگ عملہ سے بھرپور تعاون کرے وگرنہ چیکنگ کے دوران سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں