ایرانی سرحد بند ہونے کے اثرات ، ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ

 اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے کے اثرات ،ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیاگیا ،ملک میں ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 500، کمرشل سلنڈر 2 ہزار روپے تک مہنگا،ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کی وجہ ایران سے فراہمی بند ہونا ہے،ایران سے یومیہ 1 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی،سرحد کی بندش سے درجنوں ایل پی جی کنٹینرز پاک ایران سرحد پر پھنس گئے ،سرحد بندش سے پاکستان میں ایل پی جی بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی سیکٹر کیلئے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے  صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ حکومت بحران سے بچنے کے لئے متبادل آپشن پر غور کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں