حکومت کا اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں، رانا ثناء اللہ

0 115

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا اعتراض بے بنیاد ہے کہ نواز شریف بیمار نہیں ہیں۔ ایک انٹرویومیں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی گھٹیا پراپیگنڈا کیا گیا تھا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔رانا ثنا نے بتایا کہ نون لیگ کے قائد نواز شریف کے دل کے ا?پریشن کے غرض سے پارٹی صدر شہباز شریف لندن میں موجود ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.