محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق این ڈی ایم اے کی متعلقہ محکمہ جات کو تیار ی کی ہدایات جاری

 اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق این ڈی ایم اے کی متعلقہ محکمہ جات کو تیار ی کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے میں جمعرات سے ہفتہ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  ترجمان کے مطابق  این ایچ اے، ایف ڈیلیو او اور صوبائی محکمہ جات شاہرات کو تمام شاہرات اور رابطہ سڑکوں رواں رکھنے کی ہدایت کی گئی ،متعلقہ محکمہ جات اور ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی موسمی صورتحال سے مؤثر اگاہی کو یقینی بنائیں،ضلعی انتظامیہ اور ایمرجنسی محکمہ جات ضروری عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ترجمان کے مطابق بروقت کاروائی کے لیے کسی بھی ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں دو دفعہ این ڈی ایم اے کو ارسال کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں