محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی ،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ

راولپنڈی (این این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے بعد راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارشیں برسانے والا ایک نیا سلسلہ جمعرات کو ملک میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے روز تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں ،بعض علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی متوقع ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں