کرونا سے ہلاکتیں 20 ہزار ہوگئیں، جانی نقصان میں یورپ سب سے آگے

پیرس(این این آئی)فرانسیسی خبر رساں ادارے نے دنیا بھر میں جاری کرونا وبا سے ہونے والے جانی نقصانات کی تازہ تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار 334 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرونا وبا کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہوئی ہیں جہاں اموات کی تعداد 13 ہزار 581 تک جا پہنچی ہے۔ صرف اٹلی میں 7 ہزار 503 افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اسپین میں 3434 اور چین میں 3281 افراد ہلاک ہوئے ۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ اونے کہاکہ دنیا کو کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کی تیاری کرنا ہوگی۔ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری میں یکجہتی کا وقت ہے ہے۔کوویڈ 19پر پریس کانفرنس میں تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے کرونا کی روک تھام کے لیے اجتماعات کی روک تھام ، سفر ، ہاتھ دھونے کی اہمیت ، اور متاثرہ افراد کی چھان ،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دیگر امور پر زور یا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں