کمشنر سبی ڈویژن کا دورہ ہرنائی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ہرنائی( این این آئی)کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ نے کہاکہ ہرنائی میں سیلاب ہونے والے نقصانات کاازلہ کرنے اور متاثرین کی بحالی ہرممکن تعاون کرینگے پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ سامان متاثرین میں تقسیم کرینگے ضرورت پڑھنے پر مزید امدادی سامان طلب کرینگے سروتی حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے محکمہ ایرگئیشن کے انجینئرز اور چیف انجینئر کو فوری طورپر سروتی بند کا معائنہ کی ہدایت کی ہے ضلعی آفیسران ضلعی ہیڈکوارٹرز میں موجودگی کو یقینی بنائے غیرحاضر آفیسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ شب ہرنائی میں بارشوں ، سیلاب ریلوں سے ہونے والے علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران متاثرین اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ اور دیگر انتظامی آفیسران بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن نے رات گئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے مہندم ہونے والے گھروں ، دکانوں کا معائنہ کیا اسکے سروتی حفاظتی بند اور کلی مرز ا کے حفاظتی بندات کا بھی دورہ کیا کمشنر سید فیصل شاہ نے کہاکہ ہرنائی سٹی اور دیہی علاقوں میں سیلاب سے جو نقصان ہوا ہے وہ سروتی حفاظتی بند کے ٹوٹنے کے باعث ہوا انہوں نے کہاکہ سروتی حفاظتی بند کی تعمیر حکومت بلوچستان کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کیلئے لکھا جائے گا اور چیف انجینئر ایرگیشن کو طلب کرلیا گیا جوکہ سروتی بند کامعائنہ اور پی سی ون تیارکرے گا اسکے علاوہ جو نقصانات ہوئے ان متاثرین کی سروے کرکے تفصیلی رپورٹ تیار کرکے سروتی بند ، کلی مرزا بند اور متاثرین کی نقصانات کی رپورٹ حکومت بلوچستان کو ارسال کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ متاثرین کی بحالی کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کارلائے گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو سیلاب سے متاثرہ بے گھر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت کی کمشنر سبی نے ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جبکہ محکمہ بی اینڈآر اور محکمہ ایرگئیشن کی آفیسران کی غیر حاضری پر سخت براہمی کااظہار کیا کمشنر نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان ہرنائی پہنچ رہے ہیں اور میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام متاثرہ افراد کوانکے گھر ہی امدادی سامان پہنچائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں