میٹروپولیٹین کارپوریشن، سی ڈے اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں کلورین،بلیچ واش اور سپرے کا آغاز

اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے میٹروپولیٹین کارپوریشن، سی ڈے اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں کلورین،بلیچ واش اور سپرے کا آغاز کر دیا گیا ۔جمعرات کو کرونا وائرس بچاؤ کے لیے شہر کی مختلف سڑکوں اور مارکیٹس میں واشنگ اور سپرے کیا گیا ،کلورین واش اور سپرے کا آغاز پمز ہسپتال سے کیا گیا ،آپریشن میں 30 واٹر ٹینکر،فائیر برگیڈ سمیت ایم سی آئی کے عملہ نے حصہ لیا ۔پمز سمیت تمام ہسپتالوں،کورنٹائن سینٹرز اور پناہ گاہوں میں بھی سپرے کیا گیا ،سْپر جناح،ایف 10، جی10 میلوڈی مرکز سمیت بڑے تجارتی مراکز اور شہر کی تمام اہم شاہراہوں ایکسپریس وے،مری روڑ،جناح ایونیو، 7th ایونیو،کشمیر ہائے وے سمیت دیگر شاہراہوں پر بھی سپرے کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔دوسر ی جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کا عملہ شہر کی سڑکوں پر فعالرہا ،شہر کے بازاروں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے اسپرے کا سلسلہ جاری رہا ،اسپرے پمپ کے زریعہ جراثیم کش محلول کے زریعہ کیا جاتا رہا ،اسپرے کرنے والے عملہ کو پہننے کے لیے خصوصی کٹس فراہم کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں