کراچی میں موسلا دھار بارش، شاہراہوں‌ پر پانی ہی پانی، کئی علاقوں‌ میں‌ بجلی غائب،عوام سخت پریشان

کراچی: (ویب ڈیسک ) کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے ہر طرف پانی جمع ہو گیا جبکہ کئی علاقوں‌ سے بجلی غائب ہو گئی. محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
کراچی میں مون سون کے تیسرے سپیل کے دوران مختلف علاقوں میں بارش پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ سرجانی ٹاون، کلفٹن، بوٹ بیسن، گڈاپ، گارڈن، فیڈرل بی ایریا، جمشید روڈ میں تیز بارش ہوئی۔ بارش کے بعد گلشن اقبال، لیاقت آباد، نارتھ کراچی کے علاوہ ناگن چورنگی، کریم آباد، لانڈھی اور بفرزون میں بجلی غائب ہو گئی۔ سہراب گوٹھ، ملیر، یونیورسٹی روڈ، لیاری میں بھی شہری بجلی کو ترستے رہے۔

کراچی میں بارش کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، شہر کی بیشتر شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران صوبائی اور شہری حکومت منظر نامے سے غائب نظر آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں