پارٹی کو اپنے کارکنوں اور شہداء کے عظیم قربانیاں سب سے زیادہ مقدس ہیں،بی این پی مستونگ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع مستونگ کے ضلعی کنونشن بیاد پارٹی کے شہید رہنماء چیئرمین منظور بلوچ ٹائون کمیٹی ہال میں ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل کے زیر صدارت میں منعقد ہوا ۔ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، اعزازی مہمانان پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری، ملک عبدالرحمن خواجہ خیل اور چیئرمین جاوید بلوچ تھے ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری میر محمد حنیف رستم زئی نے ضلع کی 2سالہ پارٹی کی کارکردگی ، تنظیمی امور ، سیاسی صورتحال پر طویل سیکرٹری رپورٹ پیش کی جو کہ کئی گھنٹوں پر مشتمل تھی ۔
کنونشن میں ضلع سے تعلق ر کھنے والے نومنتخب یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی سیکرٹریز ، ضلعی کونسلران نے شرکت کی اور سیکرٹری رپورٹ کے بحث میں حصہ لیا، سوالات اور تجاویز پیش کئے ۔ کنونشن 3ایجنڈوں پر مشتمل تھا ۔ ضلعی سیکرٹری رپورٹ پارٹی کو مزید فعال کرنے اور نئے ضلعی کابینہ کے چنائو کے لئے الیکشن کمیٹی کے قیام کنونشن میں 2منٹ کھڑ ے ہو کر شہدائے بلوچستان اور دنیا کے تمام محکوم ،مظلوم قوموں و انسانوں کے بنیادی حقوق کے لئے جان کا نذرانے پیش کرنے والے شہداء کے احترام میں خاموشی اختیار کی گئی ۔
کنونشن میں مستونگ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے شہید رہنماء چیئرمین منظور بلوچ ، شہید ملک نوید دہوار ، شہید نوراللہ بلوچ ، میر غلام ربانی سرپرہ ، حاجی میر محمد ایوب مینگل ، شہید محمد افضل قلندرانی ، محمد یوسف لہڑی ، عبدالباقی لہڑی ، ڈاکٹر غلام رسول باروزئی ، سردار محمد امین قمبرانی ، عبدالصمد کرد ، صوبیدار محمد بخش سرپرہ سمیت پارٹی کے ان کے کارکنوں اور رہنمائوں کے سیاسی قومی حقوق کی جدوجہد اور پارٹی کے لئے خدمات اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا
جنہوں نے بلوچ قومی تحریک اور پارٹی کو مستونگ میںفعال رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے پوری زندگی جدوجہد میں گزاری اور آخرمیں اپنے جانوں کا نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا ۔ ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ، ملک عبدالرحمن خواجہ خیل ، چیئرمین جاوید بلوچ ، ضلعی صدر عبداللہ جان مینگل ، ضلعی جنرل سیکرٹری میر محمد حنیف رستم زئی نے کہا کہ بی این پی ایک اصولی سیاسی نظریاتی کارکنوںپر مشتمل ان اکابرین کی نمائندہ جماعت ہے
جنہوںنے ہمیشہ صوبے کی اجتماعی قومی مفادات کو اولیت دیتے ہوئے ذاتی گروہی علاقائی ، پارٹی مفادات سے بالاتر ہو قومی حقوق ، ساحل وسائل کی دفاع اور سرزمین کی حفاظت کی ہے اور اپنے جدوجہد و دوستوں کی قربانیوں کو کسی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دیا کیونکہ پارٹی کو اپنے کارکنوں اور شہداء کے عظیم قربانیاں سب سے زیادہ مقدس اور مقدم ہیں اور سرزمین کی ایک ایک انچ کی دفاع اور قومی حقوق کی تحفظ کے لئے نبردآزماں قوتوں کے مظالم اور ناانصافیوں ، ظلم و جبر کے سامنے غیر جمہوری قوتوں کا سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہو کر حق اور سچائی کی شمع کو بجھنے نہیں دیا ۔
انہوں نے کہاکہ بزرگ بلوچ قوم پرست عظیم سیاسی رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل جوپیران سالی کی عمر میں بھی آج بھی اپنے اصولی موقف قوم اور وطن کے ساتھ سچے دوستی کے غیر متزلزل ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیوں کے حوالے سے نیشنلزم کے قومی سیاست کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کی پوری زندگی ایک کھلے کتاب اور تاریخ سے عبارت ہے ۔ آج پورے صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں سردار عطاء اللہ خان مینگل کے پیروگار قومی ننگ و ناموس بقاء شناخت وجود ، قومی تشخص ، سرزمین اور وطن دفاع پر مر مٹنے کے لئے بھی تیار ہیں
اور غاصب قوتوں کے توسیع پسندانہ استحصال ، ظلم و جبر کی خاتمے کے لئے نہتے ہو کر سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے ہوئے قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں ۔ آخر میں پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ کے سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی قیام عمل میں لایا گیا جس میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری چیئرمین جاوید بلوچ شامل تھے الیکشن کمیٹی نے ضلع کے نئے کابینہ کی چناو کیلئے پارٹی کے آئین کے مطابق سیاسی اور جمعوری انداز میں شیڈول کا اعلان کیا اور الیکشن کیا جو کہ رات ایک بجے تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہا
الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق حاجی نظر جان ابابکی صدر ، حاجی آورنگزیب قمبرانی سینئر نائب صدر ، میر جنگی خان سرپرہ نائب صدر ،جمیل احمد شاہوانی جنرل سیکرٹری ، عبدالقدیر محمدحسنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، نصیب اللہ لہڑی جوائنٹ سیکرٹری ، انجینئر امیر جان بلوچ انفارمیشن سیکرٹری ، عبدالغفار مینگل فائنانس سیکرٹری ، منیر آغا بلوچ ہیومین رائیٹس سیکرٹری، نثار احمد لہڑی پروفیشنل سیکرٹری ، میر غلام فرید مینگل لیبر سیکرٹری اور حاجی محمد اکرم لودھی کسان و ماہی گیر سیکرٹری کے عہدوں پر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین موسی بلوچ نے نئے کابینہ سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نیا کابینہ پارٹی کو مستونگ میں مزید فحال کرے گی ۔