کروناوائرس، فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں ،نر سوں اور دیگر متعلقہ افراد کی حفا ظت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنا اشد ضروری ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ( این این آئی)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ ایک مربوط اور منظم نظام کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں تمام سرکاری شعبوں میں کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کے ساتھ ساتھ آفیسر وں اور ملازمین کے استعد ادکار بھی بڑھانا ہوگا ۔ اداروں کو کمپیوٹر ائیز بنانے سے نہ صرف اچھی طرز حکمرانی کے امکانات روشن ہوجائینگے بلکہ اس سے شفا فیت اور جو ابدہی کو سچی بنیادیں بھی فراہم ہوجائے گی ۔کرونا وائرس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں قائم کنٹرول روم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کو مزید موثر بنانے ،مانٹرنگ میکنز م کو ڈسٹرکٹ کی سطح تک لے جانے ،فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر وں اور نرسوں کیلئے زیادہ حفاظتی کیٹس منگوانے اور شعور واگہی کی مہم میں پور ے صوبے سے رضا کاروں کو شامل کرنے کیلئے فوری اور بروقت اقدامات کیے جائیں۔کرونا وائرس کی وجہ سے پید اہونے والی صورتحال تازہ ترین معلو مات اکھٹا کرنے اور اسی تنا ظر میں حکومتی اقدامات کے حوالے سے قائم کنٹرول روم کے بارے میں بریفنگ کے دوران گورنر بلوچستان نے کہاکہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں ،نر سوں اور دیگر متعلقہ افراد کی حفا ظت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنا اشد ضروری ہے کیونکہ صحت عامہ کا تحفظ اور کرونا وائرس پر قابو پانا فرنٹ لائن پر لڑنے والوں سے مشروط ہے ۔گورنر نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور میڈ یا کی جانب سے چلائی گئی بھرپور عوامی آگہی مہم سے لوگوں کے طرز زندگی اور روایتی رویوں میں بہت مثبت اور تعمیر ی تبدیلیاں آئی ہیں جولائق تحسین ہے ۔بعدا زاں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے درمیان صوبے کی مجموعی صورتحال ،کرونا وائرس کے حوالے کئیے گئے انتظامات اور حفاظتی تدابیر کی مکمل پاسداری کیلئے شعور بیداری کی عوامی مہم پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پراتفاق کیاگیا یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رئیگا جب تک ہم نارمل حالات کی جانب واپس نہیں جائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں