صارفین بجلی کی شکایات سے متعلق اپنے متعلقہ سب ڈویژن کے نمبر پر رابطہ کریں،ئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی

کوئٹہ(این این آئی)ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) اپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بجلی کے شکایات سے متعلق اپنے متعلقہ سب ڈویژن کے نمبر پر رابطہ کریںکیونکہ کیسکونے قومی مفادکو مدنظررکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاہے کہ صارفین مشکل کی اس گھڑی میں کیسکوکے دفاترآنے کی زحمت نہ کریںبلکہ فون پر رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کروائیں اور کیسکواپنے تمام معززصارفین کو یقین دلاتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کمپنی کی خدمات بلاتعطل ا ٓپ تک پہنچتی رہے گی ۔تاہم اس دوران کسی بھی انفرادی شکایات کے ازالے کیلئے صوبہ کے تمام علاقوںکے صارفین اپنے متعلقہ سب ڈویژنز کے دفاترکے نمبرزپر رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کرائیں ۔ اس کے علاوہ کوئٹہ شہرمیں مرکزی کمپلینٹ سینٹر0819201445اور0812829753کے نمبرزپربھی رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں ۔علاوہ ازیں کمپنی اپنے تمام معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ موجود ہ حالات کے پیش نظر اپنے گھروںمیں غیر ضروری برقی آلات بندرکھیں اور تمام صارفین کیسکوسے تعاون کرتے ہوئے بجلی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ صرف ضرورت کے وقت دیگر برقی آلات و مشینری استعمال کریں تاکہ اس دوران تمام صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں