دکی، مردہ گائے کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی دوقصائی گرفتار پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے عائد کرکے تین دکانیں سیل کردی گئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے علاقے ضلع دکی میں مردہ گائے کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اورنگزیب عرف عالمک ناصر نے بتایا کہ اسکی گائے ہلاک ہوگئی جو کہ قصائیوں نے دکانوں میں فروخت کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی نے واقعے کا نوٹس لیا
جسکے بعد اسسٹنٹ کمشنر دکی سید اسد شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے تین قصائیوں میں سے دو قصائی نظرو اور اخترمحمد قصائی کو گرفتار کرکے انہیں پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے عائد کرکے تینوں قصائیوں کی دکانیں سیل کردی گئی۔
ایک قصائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتار ہونے والے دونوں قصائیوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔