دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 6 لاکھ52 ہزار سے متجاوز کرگئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 64لاکھ 21 ہزار 958تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ52ہزار 308 ہو گئی ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57لاکھ 17ہزار 166مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 238 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک کروڑ 52ہزار 484مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 49 ہزار 849افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 43 لاکھ 71ہزار 839ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 87ہزار 52زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 24لاکھ 19ہزار 901تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 32 ہزار 812 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14لاکھ 36ہزار 19ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 269ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 12ہزار 485ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 6 ہزار 769ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 45ہزار 433 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 43 ہزار 680ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 90ہزار 516ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 229ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 84ہزار 797رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 112ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 45ہزار 790ہو گئے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 891 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ74 ہزار289ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 842تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 27 ہزار 421مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 226 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ41 ہزار 26مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں