زمے حلیل زاد امن مذاکرات کیلئے سرگرم طالبان نے مزید اہلکار رہا کردیئے

واشنگٹن / کابل(صحافت نیوز)امریکہ نے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت کے لئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادکوافغانستان بھیجاہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیا ن میں کہاگیاکہ افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاددوحہ، کابل، اسلام آباد،اوسلواورصوفیہ کے دورے پرروانہ ہوئے ہیں۔ بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ امریکہ روا ں سال فروری میں طالبان کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنے فوجی واپس بلارہاہے۔دریں اثناء صوبہ تخار سے 20 اور قندوز سے 17 قیدیوں کو رہا کیے جنہیں گھر جانے کے لیے سفری اخراجات بھی دیے گئے۔طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کابل انتظامیہ کے مزید اہلکار رہا کردیے۔ قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹ میں بتایا کہ افغان فوج اور پولیس سے تعلق رکھنے والے مزید 37 اہلکاروں کو رہا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ تخار سے 20 اور قندوز سے 17 قیدیوں کو رہا کیے جنہیں گھر جانے کے لیے سفری اخراجات بھی دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں