ڈراموں میں اداکاری کا فی الحال ارادہ نہیں:عمران عباس

لاہور: (ویب ڈیسک ) اداکار عمران عباس جلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مداحوں سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران عمران عباس نے کہا کہ وہ اپنے بال اس لیے بڑھا رہے ہیں کہ انہیں جس کردار کی پیشکش ہوئی ہے اس میں بڑے بالوں کا ہونا لازم ہے۔
عمران عباس کا کہنا تھا کہ اگلے ایک یا ڈیڑھ سال تک ان کا ڈراموں میں اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ساتھ ہی اداکار نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ہوسکتا ہے اس کے بعد بھی اُن کا یہی فیصلہ ہو۔ عمران عباس کے اس جواب کے بعد سے مداحوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شائد وہ ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں