لڑکیوں کو چھیڑنا تو لاہور کا فن ہے ،ماروا

کراچی: (ویب ڈیسک ) اداکارہ ماورا حسین اس وقت تنقید کی زد میں آ گئیں جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنے کو معمولی بات اور لڑکوں کا مزہ کہتی ہوئی نظر آئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورا ایک سوال پر کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو چھیڑنا تو لاہور کا فن ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس کے بغیر لاہوریوں کو عید نہیں لگتی لہذا ہمیں اس کا برا نہیں ماننا چاہئے۔
اگر مجھے کوئی چھیڑے تو مجھے برا نہیں لگے گا کیونکہ ان کی بھی تو عید ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فنکاروں کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں