حکومت محدود وسائل میں رہتے ہوئے بلوچستان بھر میں سڑ کوں کا جال بچھا رہی ہیں ،میر ضیاء لانگو

قلات(ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کا دورہ قلات، سڑکوں کے تعمیراتی کام و مختلف واٹر سپلائی اسکیمات کا افتتاح کیا،
وزیر داخلہ کو ڈی سی آفس قلات میں ڈپٹی کمشنر عزت نزیر بلوچ سمیت دیگر محکموں کے آفیسران نے کاکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ وزیرداخلہ نے مختلف واٹرسپلائی اسکیمات کے کام مکمل ہونے پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت محدود وسائل میں رہتے ہوئے بلوچستان بھر میں سڑ کوں کا جال بچھا رہی ہیں ایکسیئن بی اینڈ آر حاجی محمد انور نیچاری ور اس کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے کام کو مکمل کرلیا وہ مبارک باد کے مستحق ہے سڑکوں کی جال بچھانے سے عوام کو سفری سہولیات میسر ہونگیں
سڑکوں کی تعمیر عوام کا اہم مطالبہ تھا جسے میں نے پورا کردیا دیگر جو عوام کے بنیادی مسائل ہے اس کو بھی حل کرنے کی کو ششیں جاری ہیں موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے
وزیر داخلہ میر ضیاء ﷲ لانگو نے کہا کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے فوسرز کی قربانیاں لازوال ہے انکی قربانیوں کی بدولت امن کی فضاء بحال ہے انشاء اللہ ملک اور سماج دشمنوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی انہوں نے آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوام کو سہولیات فراہم کریں شکایت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی26/7/20

اپنا تبصرہ بھیجیں