زیارت کے کھیلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،نورمحمد دمڑ

زیارت(ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے زیارت کا دورہ کیا دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ملی کٹ زیارت میں ٹی پارٹی میں شرکت کی،زندرہ ٹو منہ روڈ کا افتتاح کیا،ورچوم زیارت میں پہلے آل بلوچستان شہید محمد یونس دمڑ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خاص شرکت کی،سپیزندی زیارت میں سکس ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی مہمان خصوصی شریک ہوئے،
ورچوم زیارت میں شہید محمد یونس دمڑ کی برسی پر ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا،ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے ایک لاکھ پچاس ہزار اور ونر اور رنر ٹیم کے لیے بیس،بیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا
سپیزندی کرکٹ کمیٹی کے لیے ایک لاکھ روپے،رنر اور ونر ٹیم کے لیے بیس بیس ہزار روپے دینے اور سپیزندی زیارت میں گراونڈ بنانے کا اعلان کیا۔اس موقع پرملک گل رنگ زیب کاکڑ، عبدالستار کاکڑ،ملک گل رنگ زیب،ڈاکٹر محمد دین دمڑ،عبدالناصر ایڈوکیٹ،سعد اللہ دوتانی،نوراللہ جان سارنگزئی،مختیارکاکڑ،فہیم خان دمڑ،نصیب اللہ دمڑبھی موجود تھے۔صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمد دمڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے اپنے حلقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،حلقے کے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کررہے ہیں،زندرہ ٹومنہ روڈ کی تعمیر ومرمت سے عوام کی سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا ضلع زیارت کے کھیلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے،صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں