مایا علی اور شہریار منور کا گانا ’’ہائے دل‘‘ بھی کاپی نکلا؟

کراچی (این این آئی)گزشتہ سال سامنے آئی کامیڈی رومانوی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اداکاروں کی اداکاری نے جہاں مداحوں کو متاثر کیا تھا وہیں فلم کے گانے بھی سب کا دل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔اس فلم کے گانے اس قدر پسند کیے گئے کہ ہر پاکستانی شادی میں فلم’’پرے ہٹ لو‘‘ کے گانے ضرور بجائے جارہے تھے۔تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند صارفین نے ٹوئٹس کے ذریعے فلم کے موسیقار جمی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فلم’’پرے ہٹ لو‘‘ میں موجود ان کا گانا’’ہائے دل‘‘ ایک ہسپانوی گانے ’’صوفیہ‘‘ کی نقل ہے جس کی گلوکاری الوارو سولر نامی گلوکار نے کی۔ٹوئٹر پر ایک خاتون نے لکھا کہ جمی خان کا گانا ہائے دل کافی دلچسپ ہے اور میں بہت متاثر ہوئی تھی پاکستانیوں نے ایسا گانا بنایا لیکن پھر ایک دوست نے مجھے ایک ہسپانوی گانا سنایا جس کی نقل کرکے ہائے دل بنایا گیا، زبردست۔

اپنا تبصرہ بھیجیں