کورونا وائرس ، ہالی ووڈ فلم’ونڈر ویمن84‘تاخیر کا شکار

نیو یارک (این این آئی) امریکی فلم’ونڈر ویمن84‘بھی کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔پیٹی جنکیس کی ہدایت کاری میں بن نے والی فلم’ونڈر ویمن‘5جون کو ریلیز ہونی تھی تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر فلم اب اگست میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔غیر معمولی طاقتوں کی مالک لڑکی کی یہ کہانی 2017 ء میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’’ونڈر ویمن‘‘ کا سیکوئل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں