تفتان سے مزید 204افراد کوبلوچستان سمیت دیگر صوبوں کی جانب روانہ رکردیا گیا

کوئٹہ (این این آئی)تفتان سے مزید 204افراد کوبلوچستان سمیت دیگر صوبوں کی جانب روانہ رکردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تفتان سے زائرین، طلباء ،تاجروں سمیت 204افراد کو 7بسوں کے ذریعے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر صوبوں کی جانب روانہ کردیا گیا، روانہ کئے گئے افراد میں سے 77کا تعلق بلوچستان ، 63کا تعلق پنجاب، 59کا تعلق سندھ جبکہ 5کا تعلق خیبر پختونخواء سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں