پنجاب میں لاک ڈاؤن کا آغاز، پولیس نے دکانیں بند کرادیں

لاہور:(ویب ڈیسک ) پنجاب بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا اور پولیس نے دکانیں بند کرادیں جبکہ تاجروں نے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید الاضحی کے موقع پر کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت نے 10 روز کے لیے مارکیٹوں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ دکانیں بند کرانے پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔
صوبے کی زیادہ تر دکانیں بند رہیں تاہم بعض مارکیٹیں کھلی رہیں۔ لاہور میں تاجروں نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی تو پولیس نے مارکیٹیں بند کرادیں تاہم پولیس کے جانے کے بعد دکانیں پھر کھل جاتیں۔ دکان داروں اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک آنکھ مچولی ہوتی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں