ملک میں فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر بینکاک سے آئے مسافروں کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے اور تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے محکمہ صحت کی گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق کورونا ٹیسٹ کلیئر آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ائیر پورٹس کو غیر ملکی پروازوں کے لیے اچانک بند کرنے کے فیصلے پر مختلف ممالک سے پاکستان کا سفر کرنے والے مسافر بینکاک کے سوورنا بومی ائیر پورٹ پر پھنس گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں